Tuesday 3 June 2014

حکومت آزادجموں وکشمیر کوبچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے آمدہ بجٹ 2014-15میں خاطر خواہ اضافہ کرے۔


حکومت آزادجموں وکشمیر کوبچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے آمدہ بجٹ 2014-15میں خاطر خواہ اضافہ کرے۔

مظفرآباد : 2جون 2014

حکومت آزادجموں وکشمیر کوبچوں کی بہبود کے لئے آمدہ بجٹ 2014-15میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہئے۔ بچوں کے حقوق بہتر دیکھ بھال کے لئے مناسب اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ہم اقوام عالم میں اپنا بہتر مقام حاصل نہیں کر سکتے۔ خرم جمال شاہد کوآرڈینیٹر چائلڈ ررائٹس موومنٹ آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت آزادجموں وکشمیر کو بچوں کی بہبود اور تحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھاتے ہوئے آمدہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبے کے لئے میزانیہ میں اضافہ کرنا چاہئے۔ حفاظتی ٹیکہ جات، ویکسینینش کو مذید موثر انداز میں چلانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر ویکسینیٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بچہ مناسب دیکھ بھال اور ویکسینینش کے بغیر نہ رہ سکے۔ دوائیوں کی فراہمی کو ممکن بننانے اور کمیونٹی مڈ وائف کی تعداد میں اضافہ کے لئے مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ماں اور نوزائدہ بچوں کی اموات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکے۔ 

آزادجموں وکشمیر گورنمنٹ تعلیمی شعبے میں صنفی تفاوت کو ختم کرنے میں بری طریقے سے ناکام رہی ہے۔ صرف 35 فیصد بچیاں زیرتعلیم ہیں جسکی بنیادی وجہ بچیوں کی تعلیم کے لئے تعلیمی ڈھانچے کمی ہے صرف 35 فیصد گرلز تعلیمی ادارہ جات کی عمارات موجود ہیں جسکے مقابلے میں بوائز ادارہ جات کی 65 فیصد عمارات موجود ہیں۔ اس وقت ریاست میں پرائمری سکولوں کی تعداد 4188 ہے جسمیں بچیوں کے لئے 1866 اور بچوں کے لئے 2322 ادارہ جات موجود ہیں جس میں واضح فرق موجود ہے۔ پرائمری سکول ٹیچرز کی کل تعداد 14972 میں سے گرلز ٹیچرز کی تعداد 6903 اور بوائز ٹیچرز کی تعداد 8069 کے واضح فرق کے ساتھ موجود ہے۔ حکومت آذادکشمیر کو بچوں اور بچیوں کی تعلیمی تفاوت کو دور کرنے کے لئے بچیوں کی تعلیم کے لئے آمدہ بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے بچیوں کی تعلیم کی فروغ کے لئے سکیمیں متعارف کروانی چاہئے۔ 

چائلڈ رائٹس موومنٹ آزادجموں وکشمیر حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ چائلڈ پروٹیکشن بل کی اسمبلی سے منظوری کے لئے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریاست سے بچوں کی حقوق کی پامالی روکنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جسمیں سکولوں میں بچوں کی مار پیٹ پر پابندی، چائلڈ لیبر کے خاتمے، جبری اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام جیسے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

No comments:

Post a Comment